پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Mutrib Nizami کی غزلیں — Mutrib Nizami Ghazals

Mutrib Nizami کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

مہکے جب رات کی رانی تو مجھے خط لکھنا (غزل)

مہکے جب رات کی رانی تو مجھے خط لکھنا

چوٹ ابھر آئے پرانی تو مجھے خط لکھنا

کچھ نہ کہہ سکنا زبانی تو مجھے خط لکھنا

جب ہو اشکوں میں روانی تو مجھے خط لکھنا

چہرہ پڑھ لیتا ہوں میں آتے ہوئے موسم کا

کوئی رت آئے سہانی تو مجھے خط لکھنا

چپ ہے انداز نگارش تو کوئی بات نہیں

بول اٹھیں لفظ و معانی تو مجھے خط لکھنا

میں ہوں لمحوں کو کسوٹی پہ پرکھنے والا

وقت ہو سونے کا پانی تو مجھے خط لکھنا

بن کے آ جاؤں گا پنکھے کا حسیں شہزادہ

سننا پریوں کی کہانی تو مجھے خط لکھنا

کبھی وعدے کا حسیں پھول دیا تھا تم نے

یاد آئے وہ نشانی تو مجھے خط لکھنا

پھول کے زخموں کی تصویر تمہیں بھیجوں گا

کبھی موسم جو ہو دھانی تو مجھے خط لکھنا

دھوپ پہ کیسی گرد پڑی ہے (غزل)

دھوپ پہ کیسی گرد پڑی ہے

دن ہے چھوٹا رات بڑی ہے

اس کے ہت کا طرز نگارش

کاغذ پر موتی کی لڑی ہے

نقش ابھرتے ہیں ہر لمحہ

یادوں کی بھی عمر بڑی ہے

مستقبل سے صیقل ہوگی

صدیوں پر جو گرد پڑی ہے

لمحوں کی پریاں جھوم رہی ہیں

ہاتھوں میں جادو کی چھڑی ہے

مزید غزلیں از Mutrib Nizami ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں