Mustafa Adeeb کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
اگرچہ تیرے کرم کا کوئی شمار نہیں (غزل)
اگرچہ تیرے کرم کا کوئی شمار نہیں
مگر یہ جبر مجھے خود پہ اختیار نہیں
حدود وقت سے باہر نکل کے دیکھ لیا
کہاں کہاں تری قدرت ترا حصار نہیں
میں ایک ذرہ سہی میری حیثیت معلوم
میں آدمی تو ہوں اڑتا ہوئے غبار نہیں
سبھی کے بزم طرب میں شمار نام مگر
پہ میرا نام کسی نام میں شمار نہیں
یہ لگ رہا ہے مجھے رنگ و بو کے زینے پر
میں جس بہار میں ہوں یہ کوئی بہار نہیں
کسی نے پھر سے گرا دی ہے یہ در و دیوار
اٹھو ادیبؔ یہاں اور انتظار نہیں
کون سمجھے گا بھلا یاں ایک دکھیارے کا دکھ (غزل)
کون سمجھے گا بھلا یاں ایک دکھیارے کا دکھ
کس کو فرصت ہے سنے وہ مجھ سے بنجارے کا دکھ
حالت دل روبرو اس کے بیاں جوں ہی کروں
کاش وہ سمجھے اسی لمحے میں بے چارے کا دکھ
ڈھول پیٹا جا رہا ہے عہد کی توقیر کا
کون سمجھے اس صدی کے ڈوبتے تارے کا دکھ
مجھ کو اندازہ نہیں ہے وسعت افلاک کا
پر سنا ہے عرش تک جاتا ہے دل ہارے کا دکھ