Muslim Shahzad کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
سورج کی طرح سایۂ دیوار میں آیا (غزل)
سورج کی طرح سایۂ دیوار میں آیا
وو شخص مرے حلقۂ معیار میں آیا
بے ساختہ کھلتے گئے پلکوں پہ ستارے
وہ موسم زرخیز شب تار میں آیا
کل رات بھی گل رنگ ہوا تھا کوئی بستر
یہ ذکر نئی طرح سے اخبار میں آیا
اک یاد سے ڈوبی ہوئی ہر نبض پھر ابھری
ٹھہراؤ سا پھر سانس کی رفتار میں آیا
کچھ دیر جھکی پلکوں کے سائے میں رہا پھر
وہ رنگ حیا عارض و رخسار میں آیا
جب شہر تمنا کا سکوں راس نہ آیا
گھر لوٹ کے میں شدت افکار میں آیا
شہزادؔ میں ہر معرکہ جب ہار کے بیٹھا
تب جوش بلا کا دل خوددار میں آیا
دھند سی کہانی لکھ (غزل)
دھند سی کہانی لکھ
لفظ لفظ فانی لکھ
ریت ریت ہونٹوں پر
بوند بوند پانی لکھ
آگ سی عبارت کے
پھول سے معانی لکھ
خنجروں کی دھاروں پر
مرگ ناگہانی لکھ
رات اور ستارے کو
راہ اور نشانی لکھ
جسم لکھ سمندر کو
موج کو جوانی لکھ
آخری تھکن کے نام
پہلی کامرانی لکھ
مزید غزلیں از Muslim Shahzad ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں