مسلم سلیم کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
اب جو سویا تو یہ کروں گا میں (غزل)
اب جو سویا تو یہ کروں گا میں
خواب کے ہونٹ چوم لوں گا میں
بزم میں سچ بھی میں نے بولا ہے
زہر کا جام بھی پیوں گا میں
اے مجھے موت دینے والے سن
تو ہی مر جائے گا جیوں گا میں
یہ مرے دوست کی نشانی ہے
چاک دامن بھلا سیوں گا میں
مجھ پہ بس میری حکمرانی ہے
یوں جیا ہوں یونہی جیوں گا میں
حساس دل تھا تاب نظارہ بکھر گئی (غزل)
حساس دل تھا تاب نظارہ بکھر گئی
پھیلی ہوئی تھی پیاس جہاں تک نظر گئی
دروازہ کھولتے ہی عجب سانحہ ہوا
منظر کی آگ سب مرے سینے میں بھر گئی
زندہ ہوں اب بھی گر ہے تنفس کا نام زیست
سینے میں کوئی چیز جو زندہ تھی مر گئی
اب کس کی جستجو میں زمانہ ہے غوطہ زن
پاتال میں خلوص کی کشتی اتر گئی
مزید غزلیں از مسلم سلیم ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں