پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Musarif Husain Mansoori 1 کی غزلیں — Musarif Husain Mansoori 1 Ghazals

Musarif Husain Mansoori 1 کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

تجھ کو پا لوں یا ترے نام پہ وارا جاؤں (غزل)

تجھ کو پا لوں یا ترے نام پہ وارا جاؤں

جنگ میں ہار سے بہتر ہے کہ مارا جاؤں

یہ بھی اک ظلم ہے مجھ پر کہ ترے ہوتے ہوئے

میں کسی اور کے ہونٹوں سے پکارا جاؤں

ہر دریچے کو نہیں ملتی شعاع مہتاب

میں بھی کیوں کر تری آنکھوں سے نہارا جاؤں

کیسے دکھتے ہیں یہاں عشق میں مرنے والے

دیکھنا جب کبھی سولی سے اتارا جاؤں

بعد مرنے کے جنازے سے صدا آئے گی

پہلے محبوب کی گلیوں سے گزارا جاؤں

کیوں کریں سوال آخر دشت کے خداؤں سے (غزل)

کیوں کریں سوال آخر دشت کے خداؤں سے

ہم کو دھوپ پیاری ہے ذلتوں کی چھاؤں سے

یہ نہیں سمجھتی ہیں درد بے لباسی کا

اس لئے میں بچتا ہوں سر پھری ہواؤں سے

جب تلک چھپے تھے غم تھے بڑے سکوں میں ہم

آ گئے مرض باہر آپ کی دواؤں سے

مجھ پہ کیا گزرتی ہے تو بھی جان جائے گا

جب ترا گزر ہوگا عشق میں خلاؤں سے

اس کے بعد سوچیں گے ہم کسی کے بارے میں

بچ گئے اگر زندہ آپ کی اداؤں سے

مزید غزلیں از Musarif Husain Mansoori 1 ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں