Muntazir Firozabadi کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
تیری نگاہ ناز کے بسمل نہ ہوں گے ہم (غزل)
تیری نگاہ ناز کے بسمل نہ ہوں گے ہم
ہر رنگ ہر فضا میں تو شامل نہ ہوں گے ہم
اک بے وفا سے ہم نے یہاں تک کہا کبھی
چاہے گا گر خدا بھی تو حاصل نہ ہوں گے ہم
تنقید کرنے والوں پہ ہنسنا پڑا ہمیں
مشکل وہ چاہتے ہمیں مشکل نہ ہوں گے ہم
ساحل پہ جانے والے کبھی لوٹتے نہیں
دھوکے سے بھی کبھی کوئی ساحل نہ ہوں گے ہم
ہم کو ہے عشق اس سے جو ہے جونؔ ایلیا
یعنی کہ آپ کے کوئی قابل نہ ہوں گے ہم
ہم نے تو اپنے جسم میں اک دل کو مارا ہے
کیا پھر بھی سوچتے ہو کہ قاتل نہ ہوں گے ہم
مانا شراب پیتے ہیں تو کیا ہوا میاں
یعنی کہ آپ کہتے ہیں فاضل نہ ہوں گے ہم
اتنی پیاری ہنسی تمہاری شہزادی (غزل)
اتنی پیاری ہنسی تمہاری شہزادی
سارے گھر کو جگ مگ کرتی شہزادی
رہ رہ کرکے خیال تمہارا آیا ہے
دن بھر گونجی بات تمہاری شہزادی
موٹو پتلو گٹو بٹو دیکھ کے تم
پیٹ رہی ہو کتنی تالی شہزادی
چپ ہو جاؤ چپ ہو جاؤ چپ ہو تم
اتنا بھی کیا غصہ کرتی شہزادی
آج تمہارا ہپی بڈے ہوتا ہے
بولو ہم سے کیا کیا لو گی شہزادی
سبز دعائیں پھوٹ رہیں ہیں لب سے میرے
میری پیاری راج دلاری شہزادی
دیوالی پہ ملنا تو اب ہوگا ہی
خوب کریں گے آتش بازی شہزادی
اک اچھا سا شہزادہ بھی ڈھونڈھیں گے
اب کیا لو گی جان ہماری شہزادی