پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Mohammad Salahuddin Taskeen کی غزلیں — Mohammad Salahuddin Taskeen Ghazals

Mohammad Salahuddin Taskeen کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کوئی دل کے قریب تھا پہلے (غزل)

کوئی دل کے قریب تھا پہلے

کتنا اونچا نصیب تھا پہلے

سادگی میں فریب کھائے تھے

حال اپنا عجیب تھا پہلے

آج لگتے ہیں سب رفیق مجھے

سارا عالم رقیب تھا پہلے

اونچے محلوں میں آج رہتا ہے

گرچہ بے حد غریب تھا پہلے

آج بھی دوست وہ نہیں میرا

کون کس کا حبیب تھا پہلے

گردش وقت نے کیا خاموش

ورنہ تسکیںؔ نقیب تھا پہلے

چہرے پہ عیاں کرب کا منظر نہیں دیکھا (غزل)

چہرے پہ عیاں کرب کا منظر نہیں دیکھا

لوگوں نے مرے دل میں اتر کر نہیں دیکھا

موجوں کے تھپیڑوں کی اسے کیسے خبر ہو

صحرا کے مسافر نے سمندر نہیں دیکھا

پستی میں جو لے آئی مجھے گردش دوراں

اونچائی پہ پھر اپنا مقدر نہیں دیکھا

کیوں ٹینک سے توپوں سے ڈراتے ہو ہمیشہ

کیا تم نے ابابیلوں کا لشکر نہیں دیکھا

دیوالی مناتے رہے تسکینؔ سبھی لوگ

افسوس مرا جلتا ہوا گھر نہیں دیکھا

مزید غزلیں از Mohammad Salahuddin Taskeen ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں