Mohammad Rizwan Latif کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
پھول پہ شبنم اس کی آنکھیں (غزل)
پھول پہ شبنم اس کی آنکھیں
یعنی نیلم اس کی آنکھیں
رشتہ دوری کا ہے لیکن
ربط پیہم اس کی آنکھیں
ٹوٹے دل کا قصہ سن کر
ہوتی ہیں نم اس کی آنکھیں
وہ تو چپ رہتی ہے لیکن
بولیں ہر دم اس کی آنکھیں
نیلم جیسی گہری ہیں وہ
رنگ نیلم اس کی آنکھیں
میرے جیسے نازک دل پر
وجہ ماتم اس کی آنکھیں
حسیں دنیا کی چالوں میں نہ اب پھر سے میں آؤں گا (غزل)
حسیں دنیا کی چالوں میں نہ اب پھر سے میں آؤں گا
کسی ویران گوشے میں ہی اپنا گھر بناؤں گا
ٹہلتا پھر رہا ہوں رات کو آئینہ خانوں میں
کہ آنکھوں میں کسی کے خواب اب میں رکھ نہ پاؤں گا
تری دیدہ دلیری ہے کہ تو سب لے گیا اپنا
مرا دل تنہا چھوڑا ہے اسے کیسے مناؤں گا
ترے پیکر کی ہے تصویر آنکھوں میں بسی کچھ یوں
جو تو بولے بنا دیکھے میں خال و خد بناؤں گا
نبھاتا آ رہا تھا میں پر اب ایسا نہیں ہوگا
جہاں تک تم نبھاؤ گے وہیں تک میں نبھاؤں گا
مزید غزلیں از Mohammad Rizwan Latif ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں