Mohammad Rafi Ansari کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
بادل جب گھر کر آتے ہیں (نظم)
بادل جب گھر کر آتے ہیں
میرے ابو ڈر جاتے ہیں
وہ کہتے ہیں دیکھو بیٹے
بارش رحمت تو ہے بے شک
کچھ مجھ کو انکار نہیں ہے
چھت بھی میں بنوا لونگا اور
چھاتا بھی لے آؤں گا میں
لیکن یہ گلیوں سڑکوں پر
جو پانی بھر جاتا ہے
تڑپا جاتا ہے یہ مجھ کو
اس کا کچھ حل بھی تو ہوگا
میں نے جب پوچھا
تو بولے
آؤ ہم سب پہلے راہ پہ آئیں
مطلب یہ کہ
پانی کے بہنے کی کوئی راہ نکالیں
گر ایسا ہو جائے تو پھر
بارش رحمت ہی رحمت ہے
مزید غزلیں از Mohammad Rafi Ansari ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں