Mohammad Mustafa Khan Maddah کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
اٹھو اٹھو اٹھو اٹھو (نظم)
اٹھو اٹھو اٹھو اٹھو
کمر کسو کمر کسو
سحر سے پہلے چل پڑو
کڑی ہے راہ دوستو
تھکن کا نام بھی نہ لو
بڑھے چلو بڑھے چلو
جھجک نہ دل میں لاؤ تم
بس اب قدم اٹھاؤ تم
ذرا نہ ڈگمگاؤ تم
خدا سے لو لگاؤ تم
ملول و مضطرب نہ ہو
اٹھا دیا قدم اگر
تو ختم ہے بس اب سفر
ہے راہ صاف و بے خطر
نہ کوئی خوف ہے نہ ڈر
چلے چلو بڑھے چلو
تمہارے ہم سفر جو تھے
وہ منزلوں پہ جا لگے
سب آگے تم سے بڑھ گئے
مگر ہو تم پڑے ہوئے
ذرا سمجھ سے کام لو
دلوں میں جو ہو ولولہ
تو ڈال دو گے زلزلہ
رہے بلند حوصلہ
وہ سامنے ہے مرحلہ
وہیں پہنچ کے سانس لو
مزید غزلیں از Mohammad Mustafa Khan Maddah ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں