پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Mohammad Munzir Raza کی غزلیں — Mohammad Munzir Raza Ghazals

Mohammad Munzir Raza کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

آزاد جہاں سے ہو گئے ہیں (غزل)

آزاد جہاں سے ہو گئے ہیں

زیبائی میں اس کی کھو گئے ہیں

پھر رہ نہ سکے صبا کے چلتے

پھر گل کی باس کو گئے ہیں

اب سلسلہ دیکھنا نمو کا

ہم باغ میں اشک بو گئے ہیں

آنے والوں سے کیا بتائیں

تھے کتنے عزیز جو گئے ہیں

چاہیں بھی تو بزم میں نہ رو پائیں

تنہائی میں اتنا رو گئے ہیں

بس ہم رہے نسبتوں میں گڑ کر

آزاد تھے لوگ سو گئے ہیں

اس گل کے نفس کہ تھے نسیمی

پتوں سے غبار دھو گئے ہیں

سخن آباد کی تنہائی میں جا رہنے کا (غزل)

سخن آباد کی تنہائی میں جا رہنے کا

ہم کو ڈھب آتا ہے پاداش ہنر سہنے کا

آپ کی چشم میں کوئی قمر آئے تو آئے

رشک خورشید ہوں سو میں تو نہیں گہنے کا

منت لفظ و زباں کیونکہ اٹھائی جائے

چشم خوش کار کو معلوم ہے ڈھب کہنے کا

ایک جائے تو چلی آئے دگر موج کمال

دیدنی بسکہ ہے نظارہ مرے بہنے کا

بس میں ہر ناکس و کس کے نہیں میری تعمیر

کچھ زیادہ نہ ہو نقصان مرے ڈھہنے کا

مزید غزلیں از Mohammad Munzir Raza ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں