پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Mohammad Mubashshir Mayo کی غزلیں — Mohammad Mubashshir Mayo Ghazals

Mohammad Mubashshir Mayo کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

اسی لیے تجھے دیتا ہوں داد نفرت کی (غزل)

اسی لیے تجھے دیتا ہوں داد نفرت کی

کہ تو نے عشق سے پر اعتماد نفرت کی

کوئی نہ دل سے کسی کو نکال کر پھینکے

کبھی نہ پوری ہو مولا مراد نفرت کی

کبھی کبھی وہ مجھے پیار اتنا دیتا تھا

کبھی کبھی بہت آتی تھی یاد نفرت کی

گلاب سوکھ گئے ہیں ہوئے ہیں خار ہرے

ہوس نے پیار میں ڈالی ہے کھاد نفرت کی

یہ دوست برسر پیکار ہونے لگ گئے ہیں

تو وجہ بننے لگی ہے فساد نفرت کی

اس ایک شخص کو چاہوں گا تا دم آخر

وہ جس نے مجھ سے محبت کے بعد نفرت کی

نہ کوئی تیر نہ سازش نہ تہمتیں نہ حسد

کسی نے مجھ سے بڑی بے‌ سواد نفرت کی

کہ اس کا درد محبت کے دکھ سے تھوڑا ہے

یہ بات اچھی ہے اس نا مراد نفرت کی

میں اس لیے بھی محبت سے باز آ گیا تھا

کہ اس کے شہر میں ملتی تھی داد نفرت کی

تو علم والا ہے اتنا تو جانتا ہوگا (غزل)

تو علم والا ہے اتنا تو جانتا ہوگا

ہم اچھے لوگ برے بن گئے تو کیا ہوگا

میں اس یقین پہ تا عمر جینے والا ہوں

جہاں پہ کچھ نہ ملے گا وہاں خدا ہوگا

تو میرے سارے رقیبوں کے نام جانتی ہے

تجھے تو میری محبت کا بھی پتا ہوگا

یہ جتنی تیزی سے دور جدید آ رہا ہے

ہوا کے ہاتھ میں بھی ایک دن دیا ہوگا

مجھے بتایا تھا بچپن میں اک نجومی نے

تو جس سے پیار کرے گا وہ بے وفا ہوگا

میں تجھ کو یاد بھی کرتا ہوں اور نہیں بھی دوست

مرا یہ شعر بھی ذو معنی بن گیا ہوگا

مزید غزلیں از Mohammad Mubashshir Mayo ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں