Mohammad Khalid Jazbi کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
زخم کھاتے رہے غم اٹھاتے رہے (غزل)
زخم کھاتے رہے غم اٹھاتے رہے
پھر بھی ہنستے رہے گیت گاتے رہے
پھول خوشبو ہوا چاند تارے دھنک
میری تنہائی پر مسکراتے رہے
دوستی پیار چاہت محبت وفا
ہم سرابوں کی بستی بساتے رہے
ابر چھایا رہا رات بھیگی رہی
تم مرے ذہن و دل میں سماتے رہے
تیرا آنا تو اک خواب ہی تھا مگر
ہم چراغ تمنا جلاتے رہے
میں شبستان غم میں تھا تنہا کھڑا
تم بہت دیر تک یاد آتے رہے
کیسی فصل بہار ہے جاناں (غزل)
کیسی فصل بہار ہے جاناں
میرا دل سوگوار ہے جاناں
جانتا ہوں کہ تم نہ آؤ گی
کیوں ترا انتظار ہے جاناں
میرے دل کو جو تو نے زخم دیا
غنچۂ نو بہار ہے جاناں
جو ترے پیار کی عنایت ہے
مجھ کو اس غم سے پیار ہے جاناں
جب سے روٹھی ہو اپنے جذبیؔ سے
زندگی اس پہ بار ہے جاناں
مزید غزلیں از Mohammad Khalid Jazbi ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں