پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Mohammad Kaleem Ziya کی غزلیں — Mohammad Kaleem Ziya Ghazals

Mohammad Kaleem Ziya کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

پھول کچھ اور کھلائیں گے تم آؤ تو سہی (غزل)

پھول کچھ اور کھلائیں گے تم آؤ تو سہی

اپنی پلکوں پہ بٹھائیں گے تم آؤ تو سہی

دوست دشمن کی بھی ہو جائے گی پہچان ابھی

آئنہ ایسا دکھائیں گے تم آؤ تو سہی

اپنی ناکام محبت کی رفاقت کے لئے

پیار کے دیپ جلائیں گے تم آؤ تو سہی

دشمنی ہم سے کرو بھی تو کوئی بات نہیں

دوستی پھر بھی نبھائیں گے تم آؤ تو سہی

قتل گاہوں سے گزر پائے نہ مظلوم کوئی

ہم یہ آواز اٹھائیں گے تم آؤ تو سہی

اس قدر دور ضیاؔ جاؤ گے معلوم نہ تھا

قصۂ درد سنائیں گے تم آؤ تو سہی

قدم بڑھاتے ہی منزل دکھانے لگتے ہیں (غزل)

قدم بڑھاتے ہی منزل دکھانے لگتے ہیں

یہ راستے تو بڑے ہی سیانے لگتے ہیں

کسی غریب کے گھر میں اگے اگر سورج

اندھیرے پورے محلے پہ چھانے لگتے ہیں

خزاں میں پیڑ پہ پتے ذرا نہیں ٹکتے

بہار آتے ہی رشتے نبھانے لگتے ہیں

کسی نظر سے اترنے کو ایک پل ہے بہت

نظر میں چڑھنے کو لیکن زمانے لگتے ہیں

کسی سوال کا سیدھا جواب کیا دیں گے

جو بات بات میں باتیں بنانے لگتے ہیں

مزید غزلیں از Mohammad Kaleem Ziya ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں