پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Mohammad Javed Ishaati کی غزلیں — Mohammad Javed Ishaati Ghazals

Mohammad Javed Ishaati کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ہوں ذات فنا مجھ کو فنا کون کرے گا (غزل)

ہوں ذات فنا مجھ کو فنا کون کرے گا

قطرے کو سمندر سے جدا کون کرے گا

تو رحمت عالم ہے شہنشاہ مدینہ

امت پہ کرم تیرے سوا کون کرے گا

لینا ہے تو لے لے ابھی جنت کی دعائیں

گر ماں نہ رہے گی تو دعا کون کرے گا

اس دور میں ملتا نہیں شیشہ گر پر فن

پھر شعر پرکھنے کی خطا کون کرے گا

گھر میرا جلانا ہے تو دامن نہ بچانا

بھڑکے ہوئے شعلوں پہ ہوا کون کرے گا

تو درد محبت کا مجھے دے تو رہا ہے

یہ بھی تو بتا اس کی دوا کون کرے گا

جاویدؔ مری جان کے دشمن ہیں مرے دوست

اب تو ہی بتا میرا بھلا کون کرے گا

وہ شخص جس کے پیار میں عالم دوانہ تھا (غزل)

وہ شخص جس کے پیار میں عالم دوانہ تھا

رخصت ہوا تو یاد سے غافل زمانہ تھا

کیا تھی خبر کہ تو ہے مری آستیں کا سانپ

تجھ سے تو میری جان مرا دوستانہ تھا

بجلی گری تو مجھ پہ گری کیسے ہم نشیں

اک ساتھ ہی تو تیرا مرا آشیانہ تھا

راون بھی جس کو دیکھ کے شرما رہا ہے آج

اتنا برا تو رام کا بھارت ہوا نہ تھا

گنگا پہ ہے شباب نہ جمنا ہے دل فریب

اس سے تو خوب تر مرا گزرا زمانہ تھا

لگنے لگا تھا حاکم اعلیٰ ہی خود غرض

غیروں کے حق میں اس کا عمل مشفقانہ تھا

جاویدؔ یاد آتی ہیں رشتوں کی چاہتیں

کتنا حسین دور تھا کیسا زمانہ تھا

مزید غزلیں از Mohammad Javed Ishaati ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں