محمد اقبال اثر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
سلگ رہے ہیں الاؤ سے میرے اندر بھی (غزل)
سلگ رہے ہیں الاؤ سے میرے اندر بھی
بجھی نہ پیاس مری بارشوں میں رہ کر بھی
وہ کیا گیا کہ سبھی بستیاں اجاڑ ہوئیں
دکھائی دے نہ کسی بام پر کبوتر بھی
مگر یہ شرط کہ تو بھی کبھی اداس نہ ہو
سمیٹ لوں گا میں آنکھوں میں اک سمندر بھی
کہیں پہ طرز عمل وجۂ اختلاف نہ ہو
وہ دشمنوں میں رہا میرا دوست بن کر بھی
میں داد دیتا ہوں تجھ کو فراخ دل دنیا
نظر بجھا کے سجائے ہیں تو نے منظر بھی
پرانے خواب مرے جسم سے اتار اثرؔ
گرا سکے نہ زمیں پر مجھے کٹے پر بھی
مزید غزلیں از محمد اقبال اثر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں