پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

محمد حسن کی غزلیں — Mohammad Hasan Ghazals

محمد حسن کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

جب ہر سانس اک نشتر ہوا ہر لمحہ خنجر کی طرح (نظم)

جب ہر سانس اک نشتر ہوا ہر لمحہ خنجر کی طرح

جینے کو للچاتا دل برماتا ہو

جب بے چینی سے گھبراہٹ سے الجھی انگلیاں

اپنی دراز میں رکھے سائنائڈ کے پیکٹ کو ڈھونڈ رہی ہوں

جب رات اندھیری

مایوسی اور اداسی بے زاری سے

اور بھی زیادہ گہنا جائے

درد اور کرب کی چادر اوڑھے بڑھتی جائے

پھیلتی جائے

ایسے لمحوں میں دور

ستاروں جیسی آنکھیں

ایک میٹھا سا گیت گزرے لمحات میں یادوں کا سنگیت

سناتی ہیں

دل کے ٹکڑے کرنے والی

خوابوں کو بخشش دینے والی ایک جھلک

شکریہ تیرا کیسے ادا ہو

مزید غزلیں از محمد حسن ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں