پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

محمف فیضان قادر کی غزلیں — Mohammad Faizaan Qadir Ghazals

محمف فیضان قادر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کس جگہ جاتا ہے اور کون سے در جاتا ہے (غزل)

کس جگہ جاتا ہے اور کون سے در جاتا ہے

تیرے در سے جو پلٹ آئے کدھر جاتا ہے

منظر عام پہ آتا ہے تو ڈر جاتا ہے

اشک میرا مرے اندر ہی بکھر جاتا ہے

کیا ہوا چھوڑ کہ ہر بار اگر جاتا ہے

دو گھڑی مجھ سے مگر بات تو کر جاتا ہے

آج وہ زخم کی تاثیر سے تر جاتا ہے

وہ جو کہتا تھا میاں زخم ہے بھر جاتا ہے

کس کی یادوں کے دئے زخم مجھے چبھتے ہیں

کون ہے جو مری آنکھوں میں ٹھہر جاتا ہے

آدمی دل میں اتر جائے تو زندہ ہے مگر

آدمی دل سے اتر جائے تو مر جاتا ہے

کس کا خوں ہے کہ یہ مٹی بھی تڑپنے لگی ہے

نوک نیزہ پہ یہ کس مرد کا سر جاتا ہے

بھری محفل میں رسوا ہو گئے تھے (غزل)

بھری محفل میں رسوا ہو گئے تھے

ہمی گھر گھر کا چرچا ہو گئے تھے

یہ کس نے پیٹھ پر خنجر چلایا

سبھی دشمن تو پسپا ہو گئے تھے

کسی موج صبا کے منتظر تھے

چمن کے پھول تنہا ہو گئے تھے

وہ کس ہستی کے لب کی جنبشوں سے

کبھی پتھر بھی گویا ہو گئے تھے

عمارت جوں کی توں لگتی تھی لیکن

در و دیوار مردہ ہو گئے تھے

تری ان جھیل سی آنکھوں کے اندر

سمندر تھے جو صحرا ہو گئے تھے

مزید غزلیں از محمف فیضان قادر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں