Mohammad Faizullah Faiz کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
حال دل اپنا لکھوں حال تمہارا لکھوں (غزل)
حال دل اپنا لکھوں حال تمہارا لکھوں
تو ہی بتلا کہ ترے خط میں میں کیا کیا لکھوں
ان کو اپنانے کی سب کوششیں ناکام ہوئیں
بازیٔ عشق میں اب اپنے کو ہارا لکھوں
جس میں تصویر نظر آتی تھی ہر وقت تری
آئنہ ٹوٹ گیا اب وہ تمہارا لکھوں
گر گریباں ہی سلامت ہے نہ دامن اس کا
کیسی حالت میں ہے دیوانہ تمہارا لکھوں
فیضؔ حالات ہیں جو کچھ بھی کرم ہے اس کا
کیوں نہ ہر حال کو احسان تمہارا لکھوں
ہو خوشی میں تری خوشی میری (غزل)
ہو خوشی میں تری خوشی میری
کاش ایسی ہو زندگی میری
مقصد زندگی سمجھتا ہوں
کام آئی ہے بے سری میری
چھین کر آپ نے مری خوشیاں
کر دیں بے کار زندگی میری
مجھ کو احساس ہو گناہوں کا
کر دو بیدار آگہی میری
فیضؔ کا دل نہ توڑیئے صاحب
بخش دیجے مجھے خوشی میری
مزید غزلیں از Mohammad Faizullah Faiz ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں