پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

محمد بن حسن شرار کی غزلیں — Mohammad Bin Hasan Sharar Ghazals

محمد بن حسن شرار کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

غموں کو بھول جانا چاہتا ہوں (غزل)

غموں کو بھول جانا چاہتا ہوں

انہیں اپنا بنانا چاہتا ہوں

بہت ہی آزمایا تو نے ہم کو

میں تجھ کو آزمانا چاہتا ہوں

مقدر جو بھی ہوگا ہوگا اپنا

انہی راہوں پہ جانا چاہتا ہوں

نہ روکے بے وفا کوئی خدارا

وفا پر جان دینا چاہتا ہوں

لہک اے آتش حسن محبت

میں خود دل کو جلانا چاہتا ہوں

بنا دے آئنہ جس کو جہاں میں

وہ دل پر چوٹ کھانا چاہتا ہوں

شرارؔ آؤ چلیں کوچے میں اس کے

میں دل کو پھر دکھانا چاہتا ہوں

خوف دل میں ذرا نہیں کرتے (غزل)

خوف دل میں ذرا نہیں کرتے

زندگی سے وفا نہیں کرتے

زندگی کا حساب دینا ہے

کیوں عبادت کیا نہیں کرتے

سن ہی لے گا خدائے عز و جل

کیوں تڑپ کر دعا نہیں کرتے

آزمائش ہوئی ہے ہر ساعت

ذکر رب کیوں کیا نہیں کرتے

سن لی یا دیکھ لی خطا جس کی

تذکرہ جا بجا نہیں کرتے

کیوں کسی کی خطا پہ ہنستے ہو

کیا کبھی تم خطا نہیں کرتے

دوسروں کی ہے نکتہ چینی شرارؔ

فرض اپنا ادا نہیں کرتے

مزید غزلیں از محمد بن حسن شرار ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں