پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

محمد اذہان وحشی کی غزلیں — Mohammad Azhan Wahshi Ghazals

محمد اذہان وحشی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

جانتے تم نہیں ہو کیا ہے عشق (غزل)

جانتے تم نہیں ہو کیا ہے عشق

قیس و فرہاد کی صدا ہے عشق

درد و غم میں مزہ ملے گا تمہیں

کرکے دیکھو ذرا دوا ہے عشق

من ہی من مسکرائے ہے وہ شخص

جس نے اک بار بھی کیا ہے عشق

ایک ہم ہی نہیں جہاں میں صنم

پیر و مرشد کا مشغلہ ہے عشق

تا قیامت رہو گے تم مدہوش

کر کے دیکھو عجب نشہ ہے عشق

ٹھیک ہے درد و غم ہے اس میں مگر

ان کے بن بھی تو بے مزہ ہے عشق

اب عدو کو بھی آشنا سمجھوں

اس طرح مجھ میں رم گیا ہے عشق

مدعا عشق میرا ہے اذہانؔ

میں نہیں مانتا برا ہے عشق

یوں تو ہیں اس جہاں میں لاکھوں حسیں (غزل)

یوں تو ہیں اس جہاں میں لاکھوں حسیں

پر نہ پاؤ گے اس کے جیسا کہیں

کیسے تشیبہ آئنے سے دوں

آئنہ اتنا بھی حسیں تو نہیں

دور ملتے ہیں ہم کہیں جا کر

جیسے ملتے ہیں آسمان و زمیں

مزید غزلیں از محمد اذہان وحشی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں