Mohammad Ayyub Raz کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
حالات کا رخ خود ہی بدل جائے گا اک دن (غزل)
حالات کا رخ خود ہی بدل جائے گا اک دن
جادو مرے افکار کا چل جائے گا اک دن
وہ میرا خدا ہے تو مرے دل میں رہے گا
معبود دگر ہو تو نکل جائے گا اک دن
سوچا تو نہ تھا عشق کے انجام سے پہلے
موسم کی طرح وہ بھی بدل جائے گا اک دن
وہ عزم کا پتھر ہو کہ امید کا آہن
حالات کی گرمی سے پگھل جائے گا اک دن
اس نے بھی محبت میں بڑے درد سہے ہیں
وہ بھی تو مری طرح سنبھل جائے گا اک دن
ہاتھوں کی لکیروں سے ابھرتا ہوا نقشہ
ہاتھوں سے ترے خود ہی نکل جائے گا اک دن
مزید غزلیں از Mohammad Ayyub Raz ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں