محمد امین ایاغی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
مرے من منے آج او دھیان ہے (غزل)
مرے من منے آج او دھیان ہے
کہ اس مست خوں ریز کا دھیان ہے
جداں تے ترا زلف دیکھیا ہوں میں
تداں تے مرا من پریشان ہے
ہوا باد و باراں مرا جیو آج
ترے عشق کا دل میں طوفان ہے
تجھے جیوتے میں زیادہ منگوں
ترے پر مرا جیو قربان ہے
دیا ہوں محبت منے جیو میں
محبت مرا جیو ایمان ہے
گنہ کیا ہوا ہے سو معلوم نئیں
مجھے دیکھ کے آج انجان ہے
سرج تلملاتا ہے کھانے اگال
جو دیکھیا ترے مکھ منے پان ہے
زمیں پر سرج کوئی دیکھیا نہیں
ایاغی تجھے دیکھ حیران ہے
دیکھنے پر ہیں کیاں خیال انکھیاں (غزل)
دیکھنے پر ہیں کیاں خیال انکھیاں
کیا کہوں کیوں رکھوں سنبھال انکھیاں
پارسائی تمام گئی میری
جب تے دیکھیاں ہوں او جمال انکھیاں
آج دیدار ہوئے گا شک نئیں
مجھ پھڑک بولتیاں ہیں حال انکھیاں
کیا بلا لائے گیاں خدا جانے
چھوڑتیاں نئیں میرا دنبال انکھیاں
نین بھر آج میں تجھے دیکھیا
کام آیاں مجھے اتال انکھیاں
کاں تلک باندنا پلک پردے
نیئں رھتیاں جھانکتیاں چھنال انکھیاں
دل چلیا ہے ولے یکیلا ہے
لے کو چلتیاں ہیں دل کی نال انکھیاں
عیش میں رات ساری جاگیا سو
بولتیاں ہیں مجھی کوں لال انکھیاں
جمع تھا دل ہوا پریشاں آج
کاں سے دیکھیاں وو زلف کال انکھیاں
دیکھنے اے پری تجھے ہر دم
حق تے منگتا ہوں بالے بال انکھیاں
جھل سو نادیک سکے یکس کو یک
باندتیاں ہیں پچھیں دو لال انکھیاں
دیکھ بے طاقتی ایاغیؔ آج
مجھ دیا وعدۂ وصال انکھیاں