پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

محمد عامر کی غزلیں — Mohammad Amir Ghazals

محمد عامر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

احساس ندامت ہے نہ کچھ پاس وفا ہے (غزل)

احساس ندامت ہے نہ کچھ پاس وفا ہے

اک کرب کے عالم میں یہاں خلق خدا ہے

اک شخص جو منزل ہے مری میرا پتا ہے

رکھ کر وہ کہیں اور مجھے بھول گیا ہے

اک میں کہ کسی دشت کا آوارہ مسافر

اک وہ کہ ہر اک رہ کا وہی قبلہ نما ہے

اس شہر ستم گر کا ستم پوچھ نہ ہم سے

اس شوخ ستم گر کا ستم حد سے سوا ہے

پابند سلاسل ہیں ہم اک عرصے سے عامرؔ

زنداں میں کہیں شور نہ کچھ آہ و بکا ہے

اک آرزو ہی سہی آرزو کی عادت ہے (غزل)

اک آرزو ہی سہی آرزو کی عادت ہے

کہ چشم دل کو اسی خوب رو کی عادت ہے

نہ ڈر اے عشق تو جاری رکھ امتحاں اپنا

جناب دل کو ذرا ہاؤ ہو کی عادت ہے

انہیں سے مجھ کو بھی ہے شوق زخم کھانے کا

لگا کے زخم انہیں بھی رفو کی عادت ہے

میں کیا کروں کہ مری چپ انہیں رکھے مسرور

میں کیا کہوں کہ مجھے گفتگو کی عادت ہے

کہا کہ مجھ کو تری پڑ گئی ہے عادت سی

ملا جواب تجھے فالتو کی عادت ہے

چمن میں پیکر خوشبو ملے کئی عامرؔ

پہ کیا کروں کہ اسی مشکبو کی عادت ہے

مزید غزلیں از محمد عامر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں