پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Mohammad Amaan Nisar کی غزلیں — Mohammad Amaan Nisar Ghazals

Mohammad Amaan Nisar کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

دوستی چاہ دلی مہر و محبت گزری (غزل)

دوستی چاہ دلی مہر و محبت گزری

سیدھے منہ بات بھی کرتا نہیں رت گزری

ایک مصرعہ جو پڑھا وصف قد یار میں ہم

سرو کے سر پہ گلستاں میں قیامت گزری

ہم نشیں پوچھ نہ کچھ چپ ہی بھلی ہے اس سے

شب فرقت میں جو کچھ ہم پہ صعوبت گزری

صبح کو نام کسی نے جو لیا اس کا یہاں

دل مشتاق پہ بے طرح کی حالت گزری

آنکھ ہم سے جو ملاتا نہیں وہ آئینہ رو

خاکساروں سے یہ کیا دل میں کدورت گزری

کبھو لڑتا تھا کبھو ہنس کے لپٹ جاتا تھا

کیوں نثارؔ اس سے عجب راتوں کی صحبت گزری

کس کافر بے مہر سے دل اپنا لگا ہے (غزل)

کس کافر بے مہر سے دل اپنا لگا ہے

جس میں کہ محبت نہ مروت نہ وفا ہے

بے کار کبھو رات کو بھی میں نہیں رہتا

جوں شمع مجھے تا بہ سحر مشق فنا ہے

کیا وضع بیاں کیجئے اس شوخ کی اپنے

لڑنے کو قیامت ہے جھگڑنے کو بلا ہے

کیا قہر ہے ہم دیکھ کے خوش ہوتے ہیں جس کو

سو اس کی یہ صورت ہے کہ صورت سے خفا ہے

جوں جوں نہیں دیکھے ہے نثارؔ اپنے صنم کو

توں توں یہی کہتا ہے خدا جانیے کیا ہے

مزید غزلیں از Mohammad Amaan Nisar ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں