پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Mohammad Ali Manzar کی غزلیں — Mohammad Ali Manzar Ghazals

Mohammad Ali Manzar کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

شہر کی اس بھیڑ میں ہوں بے نشاں ہوتے ہوئے (غزل)

شہر کی اس بھیڑ میں ہوں بے نشاں ہوتے ہوئے

دیکھتا رہتا ہوں خود کو رائیگاں ہوتے ہوئے

میری اس تنہائی کی اب کوئی تو تاویل ہو

کیوں اکیلا چل رہا ہوں کارواں ہوتے ہوئے

میں تمہارے گھر میں اک دن روشنی لے آؤں گا

اک ستارے نے کہا یہ مہرباں ہوتے ہوئے

ہر طرف مرجھائی کلیاں ہر طرف پتوں کا شور

باغ کیوں اجڑا ہوا ہے باغباں ہوتے ہوئے

کب بھلا فرصت ملے گی فکر دنیا سے مجھے

گیت کب لکھوں گا منظرؔ شادماں ہوتے ہوئے

سکوت شام سمندر پرندگاں سورج (غزل)

سکوت شام سمندر پرندگاں سورج

یہ لمحہ لمحہ بدلتا ہوا جہاں سورج

فصیل شہر شکستہ کے مٹ گئے آثار

گزشتہ عہد کی کہتا ہے داستاں سورج

سمندروں کے سفر پر ہوئے روانہ جب

ہمارے ساتھ چلا مثل بادباں سورج

وہ موجیں مارتا دریا یا ریگ صحرا ہے

عجیب ڈھنگ سے لیتا ہے امتحاں سورج

زمیں پہ رنگ ہیں جتنے سبھی اسی سے ہیں

ہمارے سر پہ چمکتا ہے مہرباں سورج

مزید غزلیں از Mohammad Ali Manzar ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں