پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Mohammad Afsar Raunqi کی غزلیں — Mohammad Afsar Raunqi Ghazals

Mohammad Afsar Raunqi کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

اک جرم محبت کی کیا اور سزا ہوگی (غزل)

اک جرم محبت کی کیا اور سزا ہوگی

تنہائی کے غم ہوں گے مرنے کی دعا ہوگی

جب حسن کے ہاتھوں سے تکمیل وفا ہوگی

وہ صبح بھی کیا ہوگی وہ شام بھی کیا ہوگی

جائے تو کہاں جائے اب چھوڑ کے رسوائی

اس کی بھی گزر کیسے اب میرے سوا ہوگی

اک جشن مسرت میں کچھ ڈوبتی آوازیں

ٹوٹے ہوئے شیشوں کی پر درد صدا ہوگی

ہر عکس گرفتار آئینہ ہے اے افسرؔ

پرچھائیں بھی انساں کی آئینہ نما ہوگی

غم ہے اک بوجھ جسے دل پہ اٹھائے رکھیے (غزل)

غم ہے اک بوجھ جسے دل پہ اٹھائے رکھیے

عظمت عشق کی توقیر بڑھائے رکھیے

ٹوٹ کر آنکھ سے مٹی میں نہ مل جائیں کہیں

اشک غم ہیں انہیں دامن پہ سجائے رکھئے

بے رخی ان کی محبت میں بدل جائے گی

شمع امید ابھی دل میں جلائے رکھیے

دامن ضبط نہ چھٹ جائے کہیں ہاتھوں سے

اشک غم کو یوں ہی پلکوں میں چھپائے رکھیے

ان کا بخشا ہوا ہر زخم ہے نعمت افسرؔ

ان کے ہر تیر کو سینے سے لگائے رکھیے

مزید غزلیں از Mohammad Afsar Raunqi ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں