پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Mohammad Afsar Sajid کی غزلیں — Mohammad Afsar Sajid Ghazals

Mohammad Afsar Sajid کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ہم جو اک جاں کے سفر پر ہیں رواں برسوں سے (نظم)

ہم جو اک جاں کے سفر پر ہیں رواں برسوں سے

ہم کو معلوم نہیں کب اور کہاں ختم ہو یہ

ہم تو بس تشنہ دہن لب بہ دعا کشتۂ غم

اپنے ہونے ہی میں گم پڑھ نہ سکے ہیں اب تک

وقت کے باب ندامت میں نہاں تحریریں

ان کو پڑھ لیتے تو شاید نہ یوں حیراں ہوتے

اک تماشے کی طرح وقت پہ عریاں ہوتے

اپنی خواہش کو سر بزم نہ رسوا کرتے

اپنے لمحوں کو کسی طور نہ زنداں کرتے

مزید غزلیں از Mohammad Afsar Sajid ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں