پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

محمد اعظم چشتی کی غزلیں — Mohammad Aazam Chishti Ghazals

محمد اعظم چشتی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کوثر کی حلاوت ہے مری تشنہ لبی میں (غزل)

کوثر کی حلاوت ہے مری تشنہ لبی میں

مصروف ہوں میں مدح رسول عربی میں

تنہائی میں دم ساز ہے اس مہ کا تصور

کیوں موج ضیا ہو نہ مری تیرہ شبی میں

ہے حسن بھی اخلاق بھی رحمت بھی کرم بھی

مکی مدنی ہاشمی و مطلبی میں

ہر حسن کا محور ہے وہ اک ذات‌ مقدس

ہر علم کا جوہر ہے اک امی عربی میں

ہر ذرہ نظر آتا ہے خورشید بداماں

جلوے ہیں عجب سے مرے آقا کی گلی میں

کس آنکھ نے دیکھا ہے کوئی آپ کا ہمسر

کس کو ہے کلام آپ کی عالی نسبی میں

اے چشم کرم تیری مسیحائی کے قرباں

کچھ فرق ہے شاید مری درماں طلبی میں

اعظمؔ بڑی نعمت ہے یہ رونا یہ تڑپنا

ہر درد کا درماں ہے اس آہ سحری میں

مزید غزلیں از محمد اعظم چشتی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں