پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Moeen Gauhar 1 کی غزلیں — Moeen Gauhar 1 Ghazals

Moeen Gauhar 1 کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

سب لوگ ہنس رہے ہیں کے الٹا پہن لیا (غزل)

سب لوگ ہنس رہے ہیں کے الٹا پہن لیا

ماں باپ اس پہ خوش ہیں کہ جوتا پہن لیا

میں نے وہ دن بھی دیکھے ہو اچھا اگر لباس

کچھ یار پوچھتے تھے یہ کس کا پہن لیا

آنکھوں سے بہتا چشمہ دکھائی نہ دے تمہیں

یہ سوچ کر ہی آنکھوں پہ چشمہ پہن لیا

حیرت یہ ہے کہ اس کو نظر اس لیے لگی

یارو لباس اس نے نے جو کالا پہن لیا

عزت اتار دی گئی جب اک شریف کی

مجبور ہو کے اس نے بھی غصہ پہن لیا

بیدلؔ تمہاری طرز پہ گوہرؔ نے دیکھیے

کیسے پہن لیا کو دوبارہ پہن لیا

اس لیے بھی دکھ نہیں تکرار کا (غزل)

اس لیے بھی دکھ نہیں تکرار کا

تار اسی نے ہم میں جوڑا پیار کا

پھول نے ہی خار بھیجا ہے مجھے

غم کا تحفہ ہے دیا غم خوار کا

زہر لگتے ہیں تمہارے میٹھے بول

قتل کر دے گا یہ لہجہ پیار کا

سر پہنچتا ہے ہمارا دار تک

سر نہیں جاتا کسی سردار کا

گرم چائے پی ہے تیری یاد کی

تشنہ لب ہوں شربت دیدار کا

چھٹی لے لی ہے تمہارے واسطے

کون دیکھے راستہ اتوار کا

گوہرؔ اس کا یوم پیدائش ہے یہ

یہ جو نمبر ہے ہماری کار کا

مزید غزلیں از Moeen Gauhar 1 ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں