پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Moeen Kausar کی غزلیں — Moeen Kausar Ghazals

Moeen Kausar کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

اپنا نہیں آتا ہے پرایا نہیں آتا (غزل)

اپنا نہیں آتا ہے پرایا نہیں آتا

غربت میں کوئی پوچھنے والا نہیں آتا

پڑھنا نہیں آتا جسے لکھنا نہیں آتا

اس شخص کی قسمت میں اجالا نہیں آتا

دیتے ہیں لہو اپنے وطن کے لیے ہم بھی

تاریخ میں کیوں نام ہمارا نہیں آتا

فاتح ہی نہیں فاتح اعظم اسے کہیے

جس شخص کو بھولے سے بھی غصہ نہیں آتا

ڈر جاتے ہو سنسار کے ہر سود و زیاں سے

اور خوف کبھی دل میں خدا کا نہیں آتا

امید لگا بیٹھے ہیں اس ابر سے ہم لوگ

جس کو کہ کبھی کھل کے برسنا نہیں آتا

ہم مشرب و ہم پلہ کئی ہوتے ہیں ہمراہ

غم آتا ہے جس گھر میں اکیلا نہیں آتا

تحریک سے جڑ جائیے پھر دیکھیے کوثرؔ

تحریک سے جڑنے پہ بڑھاپا نہیں آتا

ایسے ہر شخص سے ناراض خدا رہتا ہے (غزل)

ایسے ہر شخص سے ناراض خدا رہتا ہے

جو اذاں سن کے بھی بستر پہ پڑا رہتا ہے

کیا تمہیں اس کی عداوت کا پتہ رہتا ہے

یہ جو دریا ہے سمندر سے ملا رہتا ہے

لے چکا جو مجھے لینا تھا زمیں سے اب تو

آسماں تیری طرف دھیان لگا رہتا ہے

آپ بیتی تو بیاں کرتا ہوں اپنی لیکن

رنگ کیوں آپ کے چہرے کا اڑا رہتا ہے

چشم درویش میں روشن ہے بصیرت کا چراغ

غیب کی بات کا بھی ان کو پتا رہتا ہے

سیکڑوں اس کی وکالت کو وکیل آتے ہیں

میرے ہم راہ فقط میرا خدا رہتا ہے

کون ہے جو غم دوراں سے بچاتا ہے مجھے

کس کا چہرہ مری آنکھوں میں بسا رہتا ہے

جھوٹ کی پشت پہ ملتا ہے خزانے کا وجود

پھر بھی کوثرؔ ہے کہ سچوں میں سٹا رہتا ہے

مزید غزلیں از Moeen Kausar ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں