متر سنگھ آشنا کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
محبت کا حسیں احساس ہو تم (غزل)
محبت کا حسیں احساس ہو تم
غنیمت ہے کہ میرے پاس ہو تم
یہ کس کی یاد نے دل کو دکھایا
بھری محفل میں محو یاس ہو تم
نہ جانے کس کی قسمت میں لکھے ہو
نہ جانے کس کے دل کی آس ہو تم
مرے دل کے نہاں خانے میں دیکھو
مرے معصوم دل کی پیاس ہو تم
تصور کو خدا آباد رکھے
یہ لگتا ہے کہ میرے پاس ہو تم
میں خوشبوئے بدن سے آشناؔ ہوں
مرے سوکھے لبوں کی پیاس ہو تم
دل کے رشتے عجیب ہوتے ہیں (غزل)
دل کے رشتے عجیب ہوتے ہیں
دور رہ کر قریب ہوتے ہیں
منزل عشق ہے محال بہت
ہر قدم پر صلیب ہوتے ہیں
شام فرقت کے جاگنے والے
غم کے مارے عجیب ہوتے ہیں
آپ ہیں میری زندگی ورنہ
آپ کس کو نصیب ہوتے ہیں
فاصلے سے ملا کرو سب سے
دوست بھی تو رقیب ہوتے ہیں
مہرباں جس کے حال پر تم ہو
بس وہی خوش نصیب ہوتے ہیں
راہ الفت میں آشناؔ اکثر
حادثے کچھ عجیب ہوتے ہیں
مزید غزلیں از متر سنگھ آشنا ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں