پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Mitali Raj Tiwari کی غزلیں — Mitali Raj Tiwari Ghazals

Mitali Raj Tiwari کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

تمہیں تمہاری ضیا مبارک ہمیں ہماری انا مبارک (غزل)

تمہیں تمہاری ضیا مبارک ہمیں ہماری انا مبارک

خدا میں الجھے نمازیوں کو خدا مبارک خدا مبارک

مجھے پتا ہے کہ اس پتے پر تمہیں ملے گی فقط تباہی

مگر تم عاشق نئے نئے ہو تمہیں صنم کا پتہ مبارک

بجھے چراغوں کے انجمن میں مجھے مبارک غموں کی راتیں

تمہیں مبارک نشاط کے دن اور آفتابی ضیا مبارک

مجھے مبارک قریب آ کر گلے لگا کر بچھڑنے والے

تمہیں مبارک حبیب سارے اور ان کی مہر و وفا مبارک

کیوں ایسے مدے اٹھا رہے ہو کہ بعد میں کوئی مسئلہ ہو

مگر جو تیری یہی ہے چاہت ترے لبوں کو گلہ مبارک

مکمل موت سے پہلے مرا تم خواب ہو جاؤ (غزل)

مکمل موت سے پہلے مرا تم خواب ہو جاؤ

مری آنکھوں کے کوروں پر ٹھہرتا آب ہو جاؤ

تمہیں بس دیکھنے بھر کو جگر چوکھٹ پہ رکھنا ہو

اجازت رب سے لینی ہو یوں تم نایاب ہو جاؤ

کوئی دیکھے نہیں تم کو کوئی چھو بھی نہیں پائے

مرے سینے میں چھپ جاؤ مرا گرداب ہو جاؤ

میں تنہا ہوں زمانے میں ترا ہونے کی چاہت ہے

نہیں ممکن تو یہ کر دو مرے احباب ہو جاؤ

مرا آغاز ہو تم سے تمہیں پر ختم ہوؤں میں

محبت کے صحیفے میں وفا کا باب ہو جاؤ

مزید غزلیں از Mitali Raj Tiwari ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں