پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Misma Naaz کی غزلیں — Misma Naaz Ghazals

Misma Naaz کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

آستینوں میں سانپ پالے تھے (غزل)

آستینوں میں سانپ پالے تھے

شوق میرے بھی تو نرالے تھے

گھر کو تاریکیوں نے گھیرا تھا

گھر سے باہر بہت اجالے تھے

میری جھولی میں جتنے کنکر تھے

میرے اپنوں نے ہی اچھالے تھے

جو ملے جوش سے مجھے اکثر

لوگ دل سے وہی تو کالے تھے

میں نہ سمجھی تھی چال دشمن کی

جب کہ اچھے سے دیکھے بھالے تھے

اغیار تھے جو میرے سیانے لگے مجھے (غزل)

اغیار تھے جو میرے سیانے لگے مجھے

آنکھوں میں بھر کے اشک دکھانے لگے مجھے

مرتے تھے میری عام سی بھی گفتگو پہ جو

سب کچھ غلط کہا یہ بتانے لگے مجھے

مجھ سے بچھڑ کے اس نے بنائی رقیب سے

اس طرز بے رخی سے ستانے لگے مجھے

جو میرے ہم نشیں نے مجھے خاص کر دئے

ان زخموں سے ابھرتے زمانے لگے مجھے

ہر اک نے پرزہ پرزہ مرا جوڑ کر دیا

پھر مل کے ساتھ آگ لگانے لگے مجھے

مزید غزلیں از Misma Naaz ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں