پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Mirza Raza Quli Ashufta کی غزلیں — Mirza Raza Quli Ashufta Ghazals

Mirza Raza Quli Ashufta کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

یہ جوش غم ہے کہ سینہ میں خوں ابلتا ہے (غزل)

یہ جوش غم ہے کہ سینہ میں خوں ابلتا ہے

نہ رکھیو ہاتھ کلیجہ پہ میرے جلتا ہے

نہ پوچھو دل کی حقیقت تمہارے عشق میں آہ

اسے وہ غم جو لگا ہے اسی میں گلتا ہے

یہ ہم کو اس کی جوانی نے اور ایذا دی

کہ رات دن کوئی سینے میں دل کو ملتا ہے

کسی کے کان کا در دیکھا تو نے آشفتہؔ

جو اشک آنکھوں سے موتی سا تیرے ڈھلتا ہے

مزید غزلیں از Mirza Raza Quli Ashufta ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں