پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

مرزا نعیم بیگ جوان کی غزلیں — Mirza Naeem Beg Jawan Ghazals

مرزا نعیم بیگ جوان کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

یہ ان دنوں جو ہم سے اتنی رکھائیاں ہیں (غزل)

یہ ان دنوں جو ہم سے اتنی رکھائیاں ہیں

شاید کسی نے باتیں کچھ کچھ سجھائیاں ہیں

اے عندلیب سچ کہہ کیا فصل گل پھر آئی

فوجیں جنوں کی ہم پر کیسی چڑھائیاں ہیں

کس بے ادب نے تم سے گل بازی آج کی ہے

منہ پر تمہارے چوٹیں کیا سخت آئیاں ہیں

دیوار و در کی چھاتی سوراخ ہو گئی ہے

کیا روزنوں سے اس نے آنکھیں لڑائیاں ہیں

پیوستہ ابرو اس کی میں دیکھ کر یہ سمجھا

دو شاخیں ہیں کہ جھک کر ملنے کو آئیاں ہیں

مزید غزلیں از مرزا نعیم بیگ جوان ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں