پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Mirza Ali Akbar Auj کی غزلیں — Mirza Ali Akbar Auj Ghazals

Mirza Ali Akbar Auj کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

یہ ہے دنیا یہاں مشکل سے جیا جاتا ہے (غزل)

یہ ہے دنیا یہاں مشکل سے جیا جاتا ہے

بھائی دھوکا یہاں تحفے میں دیا جاتا ہے

غیر ممکن ہے کے کردار کو پرکھے کوئی

یاں تو بس حسن سے نیلام کیا جاتا ہے

حق کو اے اوجؔ دباتے ہیں ستم گار یہاں

اور ستم گار کو انعام دیا جاتا ہے

سخنوری کا یہ فن جو نبھانا سیکھ گیا (غزل)

سخنوری کا یہ فن جو نبھانا سیکھ گیا

میں اپنے درد کو درماں بنانا سیکھ گیا

ہزار طرح سکھایا گیا مگر افسوس

سمجھ بھی پایا نہ وہ اور زمانا سیکھ گیا

ہر امتحان میں وہ کامیاب ہوتا ہے

خود اپنے آپ کو جو آزمانا سیکھ گیا

یہ بار بار کا اصرار مجھ کو لے ڈوبا

وہ تنگ آ کے بہانے بنانا سیکھ گیا

کہاں ابھرنا کہاں ڈوبنا ہے اوجؔ مجھے

میں بحر عشق میں غوطے لگانا سیکھ گیا

مزید غزلیں از Mirza Ali Akbar Auj ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں