پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

مرزا ادیب کی غزلیں — Mirza Adeeb Ghazals

مرزا ادیب کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

حال اپنا سنا کے دیکھ لیا (نظم)

حال اپنا سنا کے دیکھ لیا

اور آنسو بہا کے دیکھ لیا

کون سنتا ہے ہم غریبوں کی

سب کو تو آزما کے دیکھ لیا

ایک چھٹی بھی ہم کو مل نہ سکی

نت بہانے بنا کے دیکھ لیا

منہ جو کڑوا تھا وہ رہا کڑوا

ہم نے لڈو بھی کھا کے دیکھ لیا

کھا رہے ہیں چرا کے ہم بسکٹ

اور جو امی نے آ کے دیکھ لیا

ننھی دیتی نہیں ہے کھیر اپنی

رو کے دیکھا رلا کے دیکھ لیا

دل بہلتا نہیں کسی صورت

گیت بھی آج گا کے دیکھ لیا

مزید غزلیں از مرزا ادیب ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں