مرزا عبدالغفور گورگانی ارشد کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
الٰہی جان دی ہے میں نے کس کے روئے روشن پر (غزل)
الٰہی جان دی ہے میں نے کس کے روئے روشن پر
ہزاروں شمعیں پروانہ بنی ہیں میرے مدفن پر
تعجب کیا خمیدہ ہو اگر تلوار قاتل کی
چڑھا ہے خون کس کس بے گنہ کا اس کی گردن پر
وہ بے انصاف اور اپنی وفا کی داد یا قسمت
گمان دوستی ہے سادگی سے ہم کو دشمن پر
عجب اس جلوۂ یکتا میں نیرنگ تماشا ہے
نئی صورت سے چمکا خاطر شیخ و برہمن پر
میں ہوں مرہون منت صلح کل کا جب سے اے ارشدؔ
یقین دوستی ہونے لگا ہے مجھ کو دشمن پر
مزید غزلیں از مرزا عبدالغفور گورگانی ارشد ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں