پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

میناکشی معصوم کی غزلیں — Minakshi Masoom Ghazals

میناکشی معصوم کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ہاتھ پر تتلی بٹھانا چاہتی ہوں (غزل)

ہاتھ پر تتلی بٹھانا چاہتی ہوں

میں گلوں کا دل جلانا چاہتی ہوں

پنچھیوں کو بھی ملے گھر اس لئے میں

پیڑ آنگن میں لگانا چاہتی ہوں

اک جھلک اپنی دکھا مولیٰ مجھے بھی

خود کو میں تجھ پر لٹانا چاہتی ہوں

میں قفس توڑوں تو کھڑکی کھول دینا

قید سے خود کو اڑانا چاہتی ہوں

پھول تو نے خط میں بھیجا وہ دکھا کر

میں خزاں کو منہ چڑھانا چاہتی ہوں

عداوت ہاتھ کے پتھر کو شیشے سے نبھانی ہے (غزل)

عداوت ہاتھ کے پتھر کو شیشے سے نبھانی ہے

مرے ہی عکس کو مجھ سے ذرا سی بد گمانی ہے

گزاری حادثے کے ساتھ میں نے زندگی پوری

بری اک یاد میرے ذہن سے مجھ کو مٹانی ہے

مرے سچ بولنے سے سب کے سب ہوں گے خفا یعنی

مجھے ناراضگی خاموش رہ کر ہی جتانی ہے

ہواؤں کی شرارت دیکھ لے اب غور سے تو بھی

انہیں بس پھول پر بیٹھی ہوئی تتلی اڑانی ہے

تری تصویر اپنے ہاتھ سے میں نے بنائی جو

مجھے وہ رات دن ہر روز سینہ سے لگانی ہے

ندی چاہت بھری جو کوہساروں سے لگی بہنے

اسے تو تشنگی کھارے سمندر کی بجھانی ہے

مزید غزلیں از میناکشی معصوم ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں