پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

منہاج خان کی غزلیں — Minhaj Khan Ghazals

منہاج خان کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

خود غرض ہو کے اپنوں کے غم خوار ہی رہو (غزل)

خود غرض ہو کے اپنوں کے غم خوار ہی رہو

اس پار آ گئے ہو تو اس پار ہی رہو

محسوس ہو رہا ہے کہ روشن خیال ہو

ہم چاہتے ہیں تم بھی وفادار ہی رہو

تم ہم کو ڈھونڈتے ہو زمانے میں در بدر

اے کاش تم ہمارے طلب گار ہی رہو

تم سے مجھے کبھی بھی شکایت نہیں ہوئی

تم ہو حسیں تو حسن کا معیار ہی رہو

کیوں پھر رہے ہو غم لیے ان بے وفاؤں کا

غم خوار ہو تو ان میں گرفتار ہی رہو

ہر بار تم کو سب سے بچاتے رہے ہیں ہم

تم پڑ گئے ہو عشق میں لاچار ہی رہو

در پہ تمہارے آئے کسی کی بساط کیا

تم ریت کے بھنور میں بھی گلزار ہی رہو

ہر اک نظر میں کیا ہے یہ سب جانتے ہو آپ

ہر فن میں آپ باعث فنکار ہی رہو

افسوس ہے کہ تم نے ہمیں یاد کر لیا

بس اس طرح سے ہر گھڑی دلدار ہی رہو

ہم نے تمہارے ساتھ میں سب کر لیے گناہ

اب تم بھی میرے ساتھ گنہ گار ہی رہو

میں نے تمہارے شعر کو جب سے پڑھا ہے دوست

دل چاہتا ہے صاحب گفتار ہی رہو

مجھ کو تمہارے حسن سے کچھ بھی نہیں غرض

تم اس لیے خفا ہو تو بیزار ہی رہو

منہاجؔ آ گیا ہے وہ ٹکڑوں کی شکل میں

اس کو بنا کے تم بھی سمجھدار ہی رہو

تمہارا ایسے گھر جانا بہت تکلیف دیتا ہے (غزل)

تمہارا ایسے گھر جانا بہت تکلیف دیتا ہے

لڑائی ہم سے کر جانا بہت تکلیف دیتا ہے

بظاہر عشق کا اظہار کر تو لیتی ہے لیکن

مگر اس کا مکر جانا بہت تکلیف دیتا ہے

وہ جس نے مجھ کو ہر اک موڑ پہ آکر سنبھالا ہے

اب اس کا یوں بکھر جانا بہت تکلیف دیتا ہے

بلندی سے اتر کر کوئی بھی مرتا نہیں لیکن

نگاہوں سے اتر جانا بہت تکلیف دیتا ہے

جہاں سے چل کے میلوں آ گئے ہیں سوئے منزل ہم

پلٹ کر پھر ادھر جانا بہت تکلیف دیتا ہے

کسی سے عشق میں منہاجؔ دشواری نہیں لیکن

مگر حد سے گزر جانا بہت تکلیف دیتا ہے

مزید غزلیں از منہاج خان ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں