Mian Waqar Ul Islam کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
نیندیں میری اڑا دیتے ہیں (غزل)
نیندیں میری اڑا دیتے ہیں
کچے خواب جگا دیتے ہیں
فریب کی نگری ہے یہ دنیا
کم ہی لوگ وفا دیتے ہیں
اللہ معافی دے دیتا ہے
لوگ یہاں پہ سزا دیتے ہیں
نیکی کرتے دکھلاوے کو
جو کرتے ہیں جتا دیتے ہیں
حق کے وارث چپ رہتے ہیں
لا وارث ہی سنا دیتے ہیں
سچ کیسے سنا جائے (غزل)
سچ کیسے سنا جائے
سب کیسے کہا جائے
دکھ کیسے سہا جائے
خوش کیسے رہا جائے
ہر لمحہ لگے ایسے
جیسے کوئی آ جائے
جس جگہ تجھے دیکھوں
آنکھوں میں سما جائے
بس اس کے سمجھنے کو
دیوانہ بنا جائے
مزید غزلیں از Mian Waqar Ul Islam ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں