معراج رعنا کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
یہ کس صدا پہ قدم رہ بدلنے لگتے ہیں (غزل)
یہ کس صدا پہ قدم رہ بدلنے لگتے ہیں
لگے جو آنکھ تو خوابوں میں چلنے لگتے ہیں
میں اپنی پیاس کو دفنانا چاہتا ہوں جہاں
اسی زمین سے چشمے ابلنے لگتے ہیں
اندھیری رات میں اس کا خیال آتے ہی
جبیں پہ چاند ستارے نکلنے لگتے ہیں
یہی نہیں کہ چراغوں کو نیند آتی ہے
ہوا کے لمس سے ہم بھی پگھلنے لگتے ہیں
یہ کون ہم پہ برستا ہے ابر کی صورت
چراغ ہجر کی جب لو میں جلنے لگتے ہیں
مزید غزلیں از معراج رعنا ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں