پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

معراج رانا کی غزلیں — Meraj Rana Ghazals

معراج رانا کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کہا کس نے کہ یہ بنجر رہی ہے (غزل)

کہا کس نے کہ یہ بنجر رہی ہے

زمیں دل کی ہمیشہ تر رہی ہے

مرے ہاتھوں میں اپنا ہاتھ رکھ دے

مرے اندر کوئی شے مر رہی ہے

میں بھاگا جا رہا ہوں بے تحاشہ

تری آواز پیچھا کر رہی ہے

اندھیرے کی شکایت کیا کروں میں

مری شب کب مہ و اختر رہی ہے

کوئی ہوتا تو کوئی بات بھی تھی

مری پرچھائیں مجھ سے ڈر رہی ہے

مزید غزلیں از معراج رانا ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں