پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

مہرالنّساء مہرو کی غزلیں — Mehrunnisa Mehru Ghazals

مہرالنّساء مہرو کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کسی پہ وار کروں میں یہ میری شان نہیں (غزل)

کسی پہ وار کروں میں یہ میری شان نہیں

مری زباں تو زباں ہے کوئی کمان نہیں

برا جو سن سکیں ایسے تو میرے کان نہیں

برا کہوں گی میں ایسی مری زبان نہیں

میں ان کے نقش قدم پر چلوں تو کیسے چلوں

نکل گئے ہیں وہ آگے کوئی نشان نہیں

اسمارٹ فون کی لت لگ گئی ہے بچوں کو

پڑھائی میں تو ذرا سا بھی ان کا دھیان نہیں

ہمارے ملک کی پیاری ہیں سب زبانیں مگر

ہماری اردو سی شیریں کوئی زبان نہیں

وظیفہ یاب ہوئی ہے تو جب سے اے مہروؔ

وہ پہلے جیسی تری کچھ بھی آن بان نہیں

لگا کر دل کسی سے چھوڑ کر جایا نہیں کرتے (غزل)

لگا کر دل کسی سے چھوڑ کر جایا نہیں کرتے

محبت کرنے والوں کو تو تڑپایا نہیں کرتے

یہی تاریخ کہتی ہے یہی کردار ہے اپنا

ہم اپنے دشمنوں پر بھی ستم ڈھایا نہیں کرتے

شریعت بھی یہ کہتی ہے یہی تہذیب ہے اپنی

بنا دستک کسی کے گھر میں ہم جایا نہیں کرتے

بھری محفل میں اس نے یہ کہا ہے دیکھ کر مجھ کو

یہاں اپنے ہیں سارے آؤ شرمایا نہیں کرتے

ہمارے دل سے جو اک بار اتر جاتے ہیں اے مہروؔ

زباں پر نام ان کا ہم کبھی لایا نہیں کرتے

مزید غزلیں از مہرالنّساء مہرو ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں