Mehndi Aurangabadi کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
جب سے تیرے حسن نے گلشن میں بیدادی کیا (غزل)
جب سے تیرے حسن نے گلشن میں بیدادی کیا
گل نے اپنا اب تلک چاک گریباں نیئں سیا
خار داغوں سے جلی ہے لالہ ایسا آگ میں
ہیں ہزاروں دام مجھ دلپر سرا میں یہ سیا
تجھ رنگیلے لب کے ایک بوسے کی خواہش بیچ دل
رات دن جلتا ہی رہتا ہے بغل میں جیؤ دیا
نان داغ دل ہمارا آب آنکھوں کا سرشک
عشق کی دولت سے ہم نے خوب کچھ کھایا پیا
بوجھتے ہیں پشم کر فرش تجمل خاکسار
نقش قالیں سے نہیں کم تر ہے موج بوریا
چار دن بچھڑا سجن ہم پر قیامت آگئی
مہندیؔ حیرت ہے کہ تنہا خضر اب تک کیوں جیا
مزید غزلیں از Mehndi Aurangabadi ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں