پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Mehdi Baqar Khan Meraj کی غزلیں — Mehdi Baqar Khan Meraj Ghazals

Mehdi Baqar Khan Meraj کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

وہ سنجیدہ ہے رنجیدہ نہیں ہے (غزل)

وہ سنجیدہ ہے رنجیدہ نہیں ہے

مری آنکھوں کو کچھ دھوکا نہیں ہے

نہ اتنی جلد اتنے بد گماں ہو

ابھی تم نے مجھے سمجھا نہیں ہے

نظر دل دھڑکنیں جذبات آنسو

پرایا ہے یہ سب اپنا نہیں ہے

کچھ ایسے نام بھی دل پر رقم ہیں

کہ جن سے ربط ہے رشتہ نہیں ہے

جو شیشہ‌ گر ہوا کرتے تھے کل تک

اب ان ہاتھوں میں آئینہ نہیں ہے

خجل ہیں ہم وفاؤں پر بھی لیکن

جفاؤں پر وہ شرمندہ نہیں ہے

مری بستی ہے یا آباد جنگل

مکاں موجود ہمسایہ نہیں ہے

وہ اپنی بھوک ہی کھا لیں گے اک دن

وہ جن کے پاس آذوقہ نہیں ہے

نظر بے نور ہوتی جا رہی ہے

بہت دن سے تمہیں دیکھا نہیں ہے

جو دل مصروف ہو یادوں میں تیری

وہ تنہائی میں بھی تنہا نہیں ہے

زوال آبرو بس ایک ضد پر

تمہیں معراج یہ زیبا نہیں ہے

اب زندگی کو اک نیا عنوان چاہئے (غزل)

اب زندگی کو اک نیا عنوان چاہئے

آزادیاں نہیں مجھے زندان چاہئے

ڈر ہے کہ جم نہ جائے کسی کی نظر کی گرد

قرآن حسن کے لئے جزدان چاہئے

خالی مکان دل ہے کہیں آ بسیں نہ غیر

در پر تمہاری یاد کا دربان چاہئے

مسلم مسیحی ہندو و سکھ ہیں بہت مگر

دنیا کو امن کے لئے انسان چاہئے

میرا وطن ہی میرا چمن ہے بہار ہے

اور اس چمن کو سچا نگہبان چاہئے

کیا زندگی ہے پل کا بھروسے نہیں مگر

صدیوں کے واسطے سر و سامان چاہئے

مزید غزلیں از Mehdi Baqar Khan Meraj ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں