پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Mehdi Jafar کی غزلیں — Mehdi Jafar Ghazals

Mehdi Jafar کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

دنیا کا ہے اجالا پتھر (غزل)

دنیا کا ہے اجالا پتھر

یزداں تیرا کالا پتھر

چوٹی تک جس نے پہنچایا

اس کو دیکھ سنبھالا پتھر

منہ تک اب لے جانا کٹھن ہے

بن جاتا ہے نوالا پتھر

تتلی آن کے اس پر بیٹھے

پھول بنے ہے سالا پتھر

کچھ تو تھا مجھ میں جب اس نے

میری سمت اچھالا پتھر

لعل و گہر بازار کو دے دے

گھر کے لیے بچا لا پتھر

جبر جو خیر سے الجھا سمجھا

الا خدا تھا بنا لا پتھر

میرا تو اک رنگ بدن ہے

ان کے لئے ہے جیالا پتھر

اس کے بنا تھا جینا کیسا

وہ نہ ملا تو کہا لا پتھر

بے مکاں تاریک دھڑکن گن گیا (غزل)

بے مکاں تاریک دھڑکن گن گیا

چیختا چنگھاڑتا انجن گیا!

رو رہا تھا شام کو سورج لہو

چلنے والا تھک گیا لیکن گیا

قطرہ قطرہ رات سوکھی دشت میں

ریزہ ریزہ پتھروں سے دن گیا

شہر میں پتوں نے دستک چھیڑ دی

اے ہوا کیا جنگلوں کا سن گیا

راستوں کا جال پھیلا رہ گیا

اک بگولا سا اٹھا اور جن گیا

بعد میں تھا بوجھ پیپر ویٹ کا

پڑھ لیا مجھ کو لگا کر پن گیا!

بے حسی تھی اور نقش اندمال

زخم کا زندہ تعلق چھن گیا

مزید غزلیں از Mehdi Jafar ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں