پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

مہر رودولوی کی غزلیں — Mehar Rudauli Ghazals

مہر رودولوی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

بازار سے لوٹ آئے ابا بھی اور امی بھی (نظم)

بازار سے لوٹ آئے ابا بھی اور امی بھی

منی کے لیے لائے ٹافی بھی مٹھائی بھی

بارات بھی نکلی تھی بریانی بھی پکی تھی

کس دھوم سے کی ہم نے کل گڈے کی شادی بھی

استاد کی فطرت میں نرمی بھی ہے سختی بھی

وہ پیار بھی کرتے ہیں کرتے ہیں پٹائی بھی

اب ڈیڈی بھی اور امی بھی پڑھتے ہیں مزے لے کر

مرغوب ہے دونوں کو ٹافی بھی مٹھائی بھی

کب ڈاکیہ آئے گا دے جائے گا کب ٹافی

بے چین ہیں بھیا بھی بیتاب ہیں باجی بھی

وہ بچے ہیں کیا اچھے اے مہرؔ جو پڑھتے ہیں

کلیاں بھی کھلونا بھی ٹافی بھی مٹھائی بھی

مزید غزلیں از مہر رودولوی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں