Mehar Aurangabadi کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
خاک ہونا کیمیائے عشق کی تدبیر ہے (غزل)
خاک ہونا کیمیائے عشق کی تدبیر ہے
پارہ بیتبائی دل مارنا اکسیر ہے
آبرو پائی شجاعت نے عطائے فقر سے
موج نقش بوریائے جوہر شمشیر ہے
جوں صبا یک دم خراشی کر کہ تجھ بن باغ میں
ہے گریباں چاک گل غنچہ نپٹ دلگیر ہے
مہرؔ سے ذرے تلک ہے اوس کے پرتو کا شہود
جلوۂ شاہ جہاں بے شبہ عالم گیر ہے
خسرو ہمیں عشق کی بیداد ہے (غزل)
خسرو ہمیں عشق کی بیداد ہے
جان شیریں جو دیا فرہاد ہے
قید سے کیا کم ہے پابند چمن
سرو کو کیوں کر کہو آزاد ہے
حشر تک ہرگز نہ بھولیں گے کبھو
ظلم تیرا ہم کو ظالم یاد ہے
مزید غزلیں از Mehar Aurangabadi ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں